حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام منصور امامی نے اربعین واک کی فضیلت اور اس کے معاشرتی دینی تربیت میں کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اربعین، صفاتِ الٰہی بہت سے اخلاقی فضائل جیسے مؤمن کا احترام، ایثار اور خدا کے ساتھ معاملہ کرنے جیسے اوصاف کو اسلامی معاشرے میں اجاگر کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اربعین واک امام علیہ السلام کی طرف ایک ایسا سفر ہے جو دین کی حقیقت اور اس کی علامت کی طرف حرکت کرنے کے مترادف ہے۔
حجت الاسلام منصور امامی نے کہا: اربعین ظلم اور ظالم کے خلاف ابدی جدوجہد کا نام ہے کیونکہ زیارت اربعین میں نہ صرف ظالم اور ظلم کرنے والوں پر لعنت کی گئی ہے بلکہ ان افراد پر بھی جو ظلم کے سامع اور اس پر راضی تھے، لعنت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا: اربعین حسینی (ع) اسلام کے دشمنوں کی صفات کو سمجھنے کا بہترین موقع ہے، جو دو الفاظ "جہالت" اور "ضلالت" میں جمع ہیں۔ یعنی جس میں بھی جہالت اور ضلالت ہو گی، وہ امام حسین علیہ السلام کا دشمن ہے۔ اسی لئے امام حسین علیہ السلام کی سب سے بڑی جدوجہد امت کو جہالت اور ضلالت سے نجات دلانا تھی، جس کا ذکر زیارت اربعین میں بھی آیا ہے۔
حجت الاسلام منصور امامی نے کہا: اربعین حسینی (ع) کا باعظمت جاننا درحقیقت خداوند متعال کا شکر ادا کرنا ہے کہ اس نے کیسے صدیاں گزر جانے کے باوجود سید الشہداء علیہ السلام کے خالص اور نیک عمل کو محفوظ اور عام کیا لہذا ہمیں اس بے انتہا الہی نعمت کا شکرگزار ہونا چاہیے۔